عدلیہ کی تعظیم سب کیلئےلازم ہے، وزیراعظم عمران خان

عدلیہ کی تعظیم سب کیلئےلازم ہے،وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو عدلیہ کی تعظیم سب کیلئےلازم ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دل میں عدلیہ کا بے انتہا احترام ہے۔ فیصلہ حق میں ہو یا خلاف،عدلیہ کی تعظیم سب کیلئےلازم ہے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیر اعظم عمران خان کو اہم کیسز کے حوالے سے بریف کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کر دیا تھا۔

صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور اب اٹارنی جنرل کو وفاقی وزیر کے مساوی درجہ حاصل ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان 2018 میں ملک میں عام انتخابات سے قبل نگراں دور حکومت میں بھی اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے جبکہ اس سے قبل وہ سنہ 2013 میں سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل بھی رہے تھے۔۔

install suchtv android app on google app store