عثمان بزدارسے علما و مشائخ کرام کی ملاقات

عثمان بزدار کی علما و مشائخ کرام کی ملاقات فائل فوٹو عثمان بزدار کی علما و مشائخ کرام کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے علما و مشائخ کرام کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں۔ ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں۔ علمامحراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جا سکتی ہے۔

علماء کرام و مشائخ عظام نے اجلاس میں اپنی تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔ وزیراعلیٰ نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔

install suchtv android app on google app store