وزیراعظم کا فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان دینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شبلی فراز کے سینیٹ سے ریٹائر ہوجانے کے بعد سے کوئی بھی وزیر اطلاعات نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store