وزیراعظم کا مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خط

وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس

وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خط لکھا۔

 وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کے بعد مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی خط لکھا ہے، جس میں عمران خان نے موسمیاتی تبدیل کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں، اور موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاؤ کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے، آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔

وزیراعظم نے خط میں لکھا کہ پاکستان کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہا ہے، بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس،کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں، پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے، پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی خط لکھا جس میں عمران خان نے سعودی حکومت کی جانب سے مملکت میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے، سال 2014ء سے 2018ء کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے، 2023ء تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔

install suchtv android app on google app store