انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری فائل فوٹو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرسیالکوٹ نے فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سیالکوٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سلیم بریار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں این اے 75 ڈسکہ میں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ترقیاتی پیکج کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ق لیگ کے سینئروائس پریزیڈنٹ چودھری سلیم بریار نے بھی 9 اپریل کو حلقے کا دورہ کیا اور 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری سلیم بریار اور فردوس عاشق اعوان کو 2 دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store