کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسلام آباد کے متعدد ریسٹورنٹس سیل

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسلام آباد کے متعدد ریسٹورنٹس سیل فائل فوٹو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اسلام آباد کے متعدد ریسٹورنٹس سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 10 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 افراد کو گرفتار جبکہ 84 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 100 اموات اور 5 ہزار 139 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 78 ہے اور 6 لاکھ 27 ہزار 561 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 908 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا 2 ہزار 586، اسلام آباد 601، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 395 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 902، خیبر پختونخوا 97 ہزار 318، پنجاب 2 لاکھ 45 ہزار 923، سندھ 2 لاکھ 68 ہزار 284، بلوچستان 20 ہزار 178، آزاد کشمیر 14 ہزار 260 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store