پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ایف آئی اے بینکنگ کورٹ لاہور میں چینی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ کے جج عامر محمود خان نے کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مؤقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین جے ڈی ڈبیلو شوگر ملز کے مالک ہیں جبکہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین پر چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے بھی الزامات ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں بھی عدالت نے دونوں رہنماؤں کی 17 اپریل تک توسیع کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ میرے منی ٹریل بھی موجود ہیں اور میں مالی امور میں شفاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت جب بھی بلائے گی پیش ہوں گا تاہم احتساب تعصب سے پاک ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی ہم سب کی جماعت ہے اور ہم کہیں نہیں جا رہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے ؟ میرے خلاف انکوائری کس کے کہنے پر ہو رہی ہے ؟ ہم قانون سے نہیں بھاگ رہے اور نہ بھاگیں گے تاہم میں انصاف کا مطالبہ کر رہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store