پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے بڑا ریلیف مل گیا فائل فوٹو پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے بڑا ریلیف مل گیا

جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے مؤخر کردیے جس سے پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔

جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے مؤخر کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک مؤخر کردیے جائیں گے ۔

 

install suchtv android app on google app store