اسلام آباد ایئرپورٹ؛ کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں، جانیے تفصیلات

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

اسلام آباد سے لندن کے لیے پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تو ایئرپورٹ پر بورڈنگ کے منتظر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی کے 9757 نے دن ایک بجے اڑان بھرنا تھی، پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث مسافروں کا رش بڑھ گیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب ‏سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سات خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر ‏جائیں گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ فلائٹ آپریشن دو اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، انہوں نے لکھا کہ برطانوی ‏نژاد پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن اور مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی ‏شیئر کیا۔

install suchtv android app on google app store