ہماری معیشت پرقرضوں کا دباؤ ہے، وزیراعظم عمران خان

 ہماری معیشت پرقرضوں کا دباؤ ہے، وزیراعظم عمران خان سکرین گریب ہماری معیشت پرقرضوں کا دباؤ ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیرِاعظم نے بتایا ہے کہ ان کے حکومت نے اڑھائی سال میں 35ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 5سال میں 20ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے کہا کہ غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔

بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی۔ آسان قرضوں کیلیے ہماری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔ ملک میں مورگیج فناسنگ کا اسٹرکچر نہیں تھا۔ قرضوں کیلیے بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب کو سستے قرضے دینے کی کوشش کامیاب ہوگئی ہے۔ 2سال میں لوگوں کو گھر ملیں گے۔ میرا خواب ہے کہ کچی آبادی والوں کے پاس مالکانہ حقوق آجائیں۔

لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہوتا اس لئے کچی آبادی بن جاتی ہے، دو ہزار ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جو فلیٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

install suchtv android app on google app store