نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کی جائے، مریم نواز کی استدعا

نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کی جائے، مریم نواز کی استدعا فائل فوٹو نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کی جائے، مریم نواز کی استدعا

مریم نواز نے قومی احتساب بیورو( نیب )کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔مریم نواز کے وکلا اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

جواب میں مریم نواز کے وکلا نے مؤقف اپنایا ہے کہ نیب کی جانب سے حقائق کو مسخ کرکے دانستہ غلط انداز میں پیش کیا گیا ، نیب کو حزب اختلاف کے خلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بطور آلہ استعمال کیا جارہا ہے۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے الزامات عکاسی کرتے ہیں کہ جیسے چیئرمین نیب حکومت کے ترجمان ہوں، مریم نوازکے 10 جنوری 2020 کے کال اپ نوٹس کےتحریری جواب کے بعد نیب خاموش ہوگیا۔

مریم کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے غلط بیانی کی کہ مریم نواز نے6 اگست 2020 کا جواب نہیں دیا، مریم نواز بلا امتیاز احتساب، اداروں کی آزادی اور قانون کی پیروی پر یقین رکھتی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

install suchtv android app on google app store