پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ریکارڈ فراہمی کے متعلق فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ریکارڈ فراہمی کے متعلق فیصلہ محفوظ فائل فوٹو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ریکارڈ فراہمی کے متعلق فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ فراہم کر نے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔

وکیل اکبر ایس بابر احمد حسن کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ریکارڈ تک مدعی کو دسترس دے جائے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کروائے گئے ریکارڈ کی تصدیق ضروری ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ امریکہ سے 3 ملین ڈالر، سعودیہ سے7 لاکھ ریال ، یو اے ای سے 6لاکھ درہم اور ڈنمارک سے غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ جمع کرایا

سکروٹنی کمیٹی فیکٹ فائنڈنگ نہیں فیکٹ کو چھپا رہی ہے۔ سکروٹنی پروفیشنل آڈیٹر سے کرائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 2013 کا ریکارڈ دینے سے انکاری ہے۔

انہوں نے بتایا سکروٹنی کمیٹی کہتی ہے پی ٹی آئی ریکارڈ نہیں دے رہی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 2013 کا ریکارڈ جمع کرانا ہوگا۔

اکبر ایس بابر نے کہا سچائی سامنے آگئی تو معاملہ قومی سلامتی کا بن جائےگا۔ سچائی سامنے انا ملکی مفاد میں ہوگا۔

دوسری جانب عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی کہ اکبر ایس بابر کو 2011 میں مستقل طور پر پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔

کیس کرنے سے قبل اکبر بابر پی ٹی آئی سے نکالے جا چکے تھے۔ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں تھا کہ اکبر بابر کو پارٹی رکن قرار دے۔ سپریم کورٹ نے اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store