پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ فائل فوٹو پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو پی ڈی ایم کے نوٹس کا سخت جواب دینے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیری رحمان،پرویزاشرف،فرحت اللہ بابر،نیربخاری سمیت دیگرجواب تیارکریں گے، جواب تیار کر کے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے فوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جواب میں ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی اور شوکاز نوٹس کے الزامات پر پریس کانفرنس بھی کرے گی، جس میں اتحاد کو توڑنے کی کوششوں کا ن لیگ کو ذمہ ٹھہرائے گی۔

یاد رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے متفقہ فیصلے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شوکاز نوٹسز جاری کئے تھے۔

شوکازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو سات روزمیں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی اور اےاین پی کےاقدام سےاپوزیشن اتحاد اور تحریک کونقصان پہنچا ہے۔

بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا شو کاز نوٹس مسترد کر دیا تھا اور بعض رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو شوکاز کا بھرپور جواب دینے کی تجویز دی، ان ارکان کا مؤقف تھا کہ پی ڈی ایم کو شو کاز کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے

install suchtv android app on google app store