کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 103اموات اور3 ہزار 953 نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 103اموات اور3 ہزار 953 نئے کیسزرپورٹ فائل فوٹو کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 103اموات اور3 ہزار 953 نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید103اموات اور3 ہزار 953 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6 لاکھ 96 ہزار184ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد63ہزار102ہے، اور6لاکھ 18ہزار158افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار675 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار510، خیبر پختونخوا 2 ہزار 469، اسلام آباد 584، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار211، خیبر پختونخوا93ہزار033، پنجاب 2 لاکھ 35 ہزار569، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار926، بلوچستان 19 ہزار855، آزاد کشمیر 13 ہزار529اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار61افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store