چیئرمین نیب پر ہراسگی کے الزامات، عبدالقادر پٹیل نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا

عبدالقادر پٹیل فائل فوٹو عبدالقادر پٹیل

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایک خاتون کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) پر ہراسگی کے الزامات کا معاملہ اٹھادیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ خاتون نےسٹیزن پورٹل پرنیب چیئرمین کی جانب سےہراسگی کی درخواست ڈالی تھی۔

عبدالقادر پٹیل کے مطابق شکایت پر نیب چیئرمین نے کہا کہ انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور سٹیزن پورٹل نے جواب دیا کہ شکایت وزارت انسانی حقوق کو بھیج دی ہے، اب قومی اسمبلی میں جواب دیا گیا ہےکہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نیب کےدائرہ اختیارمیں آتےہیں مگر صرف نیب ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

install suchtv android app on google app store