پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں سے متعلق اہم فیصلہ کر دیا

 پی آئی اے کی پرواز فائل فوٹو پی آئی اے کی پرواز

برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے پی آئی اے نے مزید 2 پروازوں کی اجازت لے لی۔ ‏

پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔ تمام ایسے مسافر ‏جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں۔ ‏

سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر ‏آج رات 10 بجے تک کام کریں گے۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب ‏سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سات خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر ‏جائیں گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ فلائٹ آپریشن دو اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، انہوں نے لکھا کہ برطانوی ‏نژاد پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن اور مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی ‏شیئر کیا۔

install suchtv android app on google app store