اپوزیشن کی تقسیم کے باوجود سینیٹ میں اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

سینیٹ میں کورونا کی مہنگی ویکسین کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ فائل فوٹو سینیٹ میں کورونا کی مہنگی ویکسین کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

سینیٹ میں کورونا کی مہنگی ویکسین کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں مہنگی ویکسین کے خلاف قرارداد پیش کی جسے سینیٹ میں اپوزیشن کی تقسیم کے باوجود کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اپوزیشن کی قرارداد میں حکومت سے مفت یا اصل قیمت پر ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی قرارداد کے حق میں 43 ووٹ آئے اور اس کی مخالفت میں 31 ووٹ پڑے۔

دوسری جانب قرارداد اکثریت سے منظور ہونے پر حکومتی ارکان سیخ پا ہوگئے اور قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ اس قرارداد میں تو حکومت کو چارج شیٹ کیا گیا ہے جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج ایوان میں عجیب سی قرارداد منظور ہوئی، آج پوری دنیا انسداد کورونا پر عمران خان کی پالیسی کی معترف ہے۔

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کوروناکو سیاست سے بالاتررکھیں کیونکہ کورونا نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store