وفاقی کابینہ میں پھر سے ردو بدل، کون جائے گا گھر؟ شبلی فراز نے اشارہ دے دیا

شبلی فراز فائل فوٹو شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کابینہ میں ردو بدل کا اشارہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store