کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسزرپورٹ فائل فوٹو کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات اور4 ہزار 723 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 697 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 888 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہے اور 6لاکھ 7ہزار205 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار485افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار504، خیبر پختونخوا 2 ہزار382، اسلام آباد572، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 209 اور آزاد کشمیر میں 358 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401، خیبر پختونخوا89ہزار225، سندھ 2 لاکھ 65 ہزار917، پنجاب 2 لاکھ 25 ہزار953، بلوچستان 19 ہزار610، آزاد کشمیر 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store