لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائی کورٹ فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ بحال کردئیے۔

ملک بھر میں کنٹونمنٹس بورڈ کے منتخب عوامی نمائندوں کو مدت پوری ہونے پر وفاقی حکومت کی جانب سے تحلیل کردیا گیا تھا جن کی بحالی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد اب لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ بحال کردیے ہیں۔

درخواست کی سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی اور راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹس بورڈ کے وائس پریذیڈنٹس ملک منیر، راجہ عرفان امتیاز کے وکیل رزاق اے مرزا حکومت کے وکلا اور الیکشن کمیشن کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

فاضل جج نے وفاقی حکومت کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے کر عوامی نمائندوں کو بحال کرتے ہوئے آئندہ کنٹونمنٹس الیکشنز تک کام جاری رکھنے کا اختیار دے دیا۔ فاضل جج نے وفاقی حکومت تو نئے الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

فیصلے کے تحت نئے کنٹونمنٹ الیکشن تک منتخب نمائندے کام جاری رکھ سکیں گے، ملک بھر کے 44 کنٹونمنٹ بورڈ کے عوامی نمائندے بحال کردئیے گے۔

ایڈووکیٹ رزاق اے مرزا کا کہنا ہے کہ عدالت نے وفاقی حکومت کا کنٹونمنٹ بورڈ تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے اب ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ کے عوامی نمائندے ائندہ الیکشن تک کام جاری رکھ سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store