برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا

 برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا فائل فوٹو برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کو 10 دن اپنے خرچے پر برطانوی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

یہ سہولت بھی صرف ان افراد کو فراہم کی گئی ہے جو کہ برطانوی یا آئرش شہریت یا ریزیڈنسی ویزہ رکھتے ہیں ۔ پابندی 9 اپریل سے پاکستان ، بنگلہ دیش، فلپائن اور کینیا سے جانے والے مسافروں پر عائد ہوگی۔

پاکستانیوں کو 10 دن قرنطینہ کے لیے 3 لاکھ 70 ہزار روپے کا خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں یہ کہا گیا ہے کہ ان چاروں ممالک سے آنے والے افراد قرنطینہ کے دوسرے اور آٹھویں روز کورونا کا ٹیسٹ بھی کروائیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا اس بابت کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، سفری پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل سے صبح 4 بجے سے ہو گا۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث عائد کردہ سفری پابندیوں سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہو سکتا ہے۔

برطانوی حکومت کے اس اقدام سے پاکستان و دیگر ممالک سے برطانیہ جانے والے افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store