حکومت کے لیے ہرآنے والا دن بھاری ہے، مریم اورنگزیب

حکومت کے لیے ہرآنے والا دن بھاری ہے،  مریم اورنگزیب فائل فوٹو حکومت کے لیے ہرآنے والا دن بھاری ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کے عدالتی فیصلے پر نوشین افتخار اور ڈسکہ کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان کے عوام جاگ چکےہیں، اپنا حق پہچانتےہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن کے دوران اور بعد میں ووٹ پر پہرا دیا، حکومت کے لیے ہرآنے والا دن بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کہہ رہے تھے ن لیگ پر جمعہ بھاری ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ آپ لوگ مسلم لیگ کی فکر چھوڑیں، مسلم لیگ ووٹ کی حفاظت کرنا جانتی ہے، عدالتی حکم عوامی مینڈ یٹ چوری کرنے والوں کیلیے پیغام ہے۔

این اے 75 ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ عوام کی کامیابی ہے۔

نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ عدالت نے ایک مثال بنا دی کہ کوئی دھاندلی نہیں کرے گا۔ پاکستان میں آنے والے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکے گا.

نوشین افتخار نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ قائد نے یہ بھی سکھایا کہ ووٹ پر پہرا بھی دو۔

ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تنگ کیا گیا، ہراساں کیا گیا، میرا پیغام ہے کہ اب دوبارہ یہ کرنے کا نہ سوچا جائے.

نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی عوام کی کامیابی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ان کی جیت ہے. ڈسکہ کےلیے لڑ رہی تھی اور آگے بھی لڑوں گی۔

install suchtv android app on google app store