وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ شبلی فراز نے وضاحت کر دی

شبلی فراز فائل فوٹو شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ مہنگائی کی صورتحال پر قابو نہ پائے جانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی صورتحال پر قابو نہ پانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا۔

وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی معاشی ٹیم کو حماد اظہر لیڈ کریں گے۔

مزید جانیے: حفیظ شیخ کو وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کے آنے کے بعد غریب آدمی کو ریلیف ملے گا جب کہ وزیراعظم ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store