آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ، مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ

آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ فائل فوٹو آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے راولپنڈی میں مختلف لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں اور ورکشاپس کے انفراسٹرکچرکا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں گاڑیوں اور ایوی ایشن اثاثوں کی اپ گریڈیشن میکنزم پر بھی بریف کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف سروس ہیلی کاپٹرز کی مقامی طور پر مکمل اوورہالنگ کی صلاحیت کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے کمانڈنٹ اور عملے کی شاندار کامیابی پر ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store