خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، 40کلو چرس برآمد

خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، 40کلو چرس برآمد فائل فوٹو خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام، 40کلو چرس برآمد

محکمہ ایکسائز نے خیبر پختونخوا سے کراچی منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔یکسائز حکام کے مطابق سندھ پنجاب بارڈر کے کمبوہ شہید چیک پوسٹ پر منشیات اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کی گئی ، اس دوران ایک ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں 40کلو چرس برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اٹک کا رہائشی ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ منشیات خیبر پختونخوا سے کراچی منتقل کی جانی تھی۔

install suchtv android app on google app store