یوم پاکستان کی پریڈ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند

یوم پاکستان کی پریڈ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند فائل فوٹو یوم پاکستان کی پریڈ، جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند

یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند ہے۔جڑواں شہروں میں صبح پانچ بجے سے دو بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تجارتی مراکز اور دفاتر بھی بند ہیں۔دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ٹریفک پلان بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

پریڈ کے موقع پر تین سو پچھتر ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں ہیوی ٹریفک کےداخلے پر مکمل پابندی ہے۔

مری روڈ راولپنڈی سےاسلام آباد جانے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ چوک سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔

پریڈ گراﺅنڈ کی طرف آنے والے تمام راستے بند ہیں اورایکسپرس وے بھی ٹریفک کیلیے بند ہے۔ ٹریفک کو جڑواں شہروں کے اندر سے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بدھ کی رات 12 سے جمعرات کی دوپہر دو بجے تک بند رہے گا۔

جن علاقوں کو ٹریفک کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے ان میں ڈبل روڈ ٹرن مری روڈ تا فیض آباد کا علاقہ شامل ہے جب کہ نائنتھ ایونیو چوک سے راولپنڈی کی طرف داخلہ ممکن نہیں ہوگا اور مین ایکسپریس وے بھی کھنہ پل سے کر فیض آباد تک بند رہے گی۔

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سکستھ روڈ آغاز فلائی اوور، سکستھ روڈ چوک سے ڈائیورٹ کر کے براستہ سکستھ روڈ سید پور سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ چوک سے براستہ اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو اسلام آباد جائے گی۔

install suchtv android app on google app store