اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب

یوم پاکستان کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہوئی جس میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔پریڈ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرکے وفود بھی شریک تھے۔ پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پریڈ میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ جنگی جہازوں کے فضائی مظاہرے پیش کیے گئے۔

افواج نے پاکستان اپنی مہارت کا شان دار مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں عسکری قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

حکومت نے 25 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند رہے گی اور دونوں شہروں میں عام تعطیل ہے۔

جڑواں شہروں میں صبح پانچ بجے سے دو بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تجارتی مراکز اور دفاتر بھی بند ہیں۔

پریڈ کے موقع پر تین سو پچھتر ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں ہیوی ٹریفک کےداخلے پر مکمل پابندی ہے۔

مری روڈ راولپنڈی سےاسلام آباد جانے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ چوک سے نائنتھ ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store