چیئرمین سینیٹ سے متعلق عدالت کا فیصلہ، بلاول بھٹو کا ردعمل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلے پر ‏ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی پریقین رکھتی ہے، پارلیمنٹ اورآئین کی ‏بالادستی پرکوئی دوسری رائےنہیں، پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی کااحترام کرتی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےماضی میں عدلیہ کی آزادی کیلئےجدوجہدکی، سینیٹ ‏انتخابات میں پر یزائیڈنگ افسرکےذریعےالیکشن چوری کیاگیا ہماری پارٹی آئین،پارلیمان کی بالادستی ‏میں یقین رکھتی ہے، پولنگ اسٹیشن پرپولنگ عمل کوپارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نےپریزائیڈنگ افسرکےفیصلےکوچیلنج کیاتھا، پریزائیڈنگ ‏افسرنےجوفیصلہ سینیٹ کی پولنگ اسٹیشن میں دیاتھا، پریزائیڈنگ افسرنے7ووٹ نشاندہی کرتے ‏ہوئے مسترد کیے تھے وہ 7ووٹ یوسف رضاگیلانی کوملےہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بالافورم سےرجوع کرناہماراحق ہے اور بالافورم انصاف حاصل کرنے کیلئے ‏استعمال کریں گے، آئین ہمیں پارلیمان کی کارروائی پرسوال اٹھانےسےروکتاہےلیکن یہ پارلیمانی ‏کاروائی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسرکےذریعےغلط کھیل کھیلاگیا، پیپلزپارٹی قانونی دروازہ کھٹکائےگی ‏، میسر فورمز پر معاملہ اٹھائے گی، الیکشن چوری کوقائم رکھنےکی کسی کواجازت نہیں دی جائےگی، ‏یوسف رضاگیلانی ہی چیئرمین سینیٹ بنیں گے وہی قانونی طورپرمنتخب ہیں۔

install suchtv android app on google app store