عورت مارچ پرمستقل پابندی, اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

۔شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سےعورت مارچ پرمستقل پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر فائل فوٹو ۔شہدا فاؤنڈیشن کی جانب سےعورت مارچ پرمستقل پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عورت مارچ پر مستقل پابندی کیلئے شہدافاؤنڈیشن نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، اور کہا عورت مارچ کے نام پر پاکستان کی عورت کو گھٹیا نعروں سے اکسایا جا رہا ہے۔

شہدا فاؤنڈیشن نےعورت مارچ پرمستقل پابندی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست جمع کرا دی، درخواست میں کہا گیا کہ کچھ اسپانسراین جی اوزمغربی ایجنڈےکو پاکستان میں پھیلارہی ہیں، عورت مارچ کےنام پرپاکستان کی عورت کوگھٹیانعروں سےاکسایا جارہاہے۔

شہدا فاؤنڈیشن کا درخواست میں کہنا تھا کہ 8مارچ کوعورت مارچ کرایاگیاجس پر فنڈنگ سےاربوں روپے خرچ کیے گئے، عورت مارچ میں زیادہ ترخواتین بظاہراجرت پرلائی گئی تھیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ مارچ میں پلےکارڈزپرمقدس شخصیات کےخلاف نعرےدرج تھے اور گینگسٹرز نے عورت مارچ کے لیے اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا تھا۔

شہدا فاؤنڈیشن نے اپنے مؤقف میں کہا کہ متعدداین جی اوزفارن فنڈنگ پرمعاشرےمیں بدامنی پھیلارہی ہیں جبکہ اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن جس کا بانی جارج سوروس ان سب کی فنڈنگ کررہاہے اور ڈیجیٹل رائٹ فاؤنڈیشن پاکستان کوبھی اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن اسپانسرکررہا ہے ، ڈیجیٹل رائٹ کی سربراہ عورت مارچ کی ورکرنگہت داد ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان اسلامی نظریےپربنایاگیااس میں ایسی سازش کیوں کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عورت مارچ کو مستقل طور پر فوری بند کیا جائے۔

دائر درخواست میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل تعین کرے پاکستان میں عورتوں کوقانونی حقوق حاصل ہیں یانہیں؟ وزارت دفاع کو ہدایت دی جائے، فارن این جی اوزکی فنڈنگ کی تحقیقا ت کرے۔

install suchtv android app on google app store