پاکستان کا عالمی برادری سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

  دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری

پاکستان کا عالمی برادری سے کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بھارت پرعالمی قوانین کی پاسداری کے لئے دباؤ ڈالے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے، کشمیریوں کوحق خودارادیت دونوں ملکوں کےمفادمیں ہے۔

زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن کےبغیرترقی ممکن نہیں ہوسکتی، وزیرخارجہ کاسیکریٹری جنرل یواین سےٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں کورونا صورتحال سمیت اقتصادی بحالی اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان افغان امن عمل میں اہم کرداراداکررہاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے شوپیاں میں بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کوشہید کیا، کشمیریوں کی نسل کشی انسانی حقوق،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کرائے۔

کویتی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان سے متعلق ان کہنا تھا کہ کویتی وزیرخارجہ نے18سے19مارچ تک پاکستان کادورہ کیا، دورے کے دوران انھوں نے شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں تجارت کے فروغ اور ویزہ معاملےپر بات کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت سےبات چیت کاخواہاں ہے، بات چیت سےہی مسائل حل ہونےچاہئیں، پاک بھارت ہاٹ لائن پرڈی جی ایم اوزکارابطہ معمول کاہے۔

پاک بھارت آبی تنازعات سے متعلق زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ انڈس واٹرکمیشن کی 2سال سےمیٹنگ نہیں ہوئی، ہمارا وفد بھارت جاکر پانی کے ایشوز اور نئے منصوبوں پر بات کرے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی سینیٹرنے بھارتی دفاعی سیکریٹری کوخط لکھا، امریکی سینیٹر کا یہ اقدام مثبت ہے، امریکا سمیت پوری عالمی برادری کو بھارت پر دباؤبڑھانا چاہیے ، عالمی برادری بھارت پرعالمی قوانین کی پاسداری کےلئےدباؤڈالے اور بھارت انسانی حقوق کی عمل داری قائم کرے۔

install suchtv android app on google app store