دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں, آرمی چیف

آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ فائل فوٹو آرمی چیف اور سربراہ پاک فضائیہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاندارکیریئر کے دوران ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندارکیریئر پر ایئر چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ کردار ادا کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی یادگارشہدا پر حاضری دی جبکہ اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store