حکومت کو پتہ ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آئے گا، شاہد خاقان عباسی

حکومت کو پتہ ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آئے گا، شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو حکومت کو پتہ ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آئے گا، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے خوفزدہ ہے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کس قسم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے وہ تو حکومت کے ہاتھوں پر کٹھ پتلی بنی ہوئی ہے۔ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئی اور ہار تسلیم کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن پر وزیر خزانہ کی ہار کا بوجھ ڈالنا چاہتی ہے۔ یہ تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے لیکن اب ہر روز انوکھے واقعات ہوتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت تو فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بھی خوف زدہ ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ فیصلہ آ گیا تو حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی۔ حکومت کو پتہ ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ان کے خلاف آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقی قدریں ہوتیں تو چیئرمین خود کہتا کہ میں الیکشن ہار گیا ہوں اور گھر جاتا ہوں۔ حکومت نے 20 پریذائیڈنگ افسر ووٹوں سمیت اٹھائے جبکہ ایوان میں ووٹ ڈالنے والوں کی نشاندہی سے آگاہی لینے کے لیے کیمرے لگائے گئے۔ جہاں 100 ووٹرز ہوں وہاں بھی کیمرے لگتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب عدالتوں کے چکر لگیں گے اور عدالتیں فیصلہ کریں گی۔ جس شخص کی نگرانی میں کیمرے لگے وہ دھاندلی کے ذریعے دوبارہ چیئرمین بن گیا۔

install suchtv android app on google app store