وفاقی دارالحکومت میں2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار

وفاقی دارالحکومت میں2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت میں2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار

ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں2ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔اسلام آباد میں عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کےخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

کورونا وائرس میں اضافے کے بعد اسلام آباد کے پانچ سب سیکٹرز کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ سیل کیے گئے سیکٹرز میں آئی ٹین ٹو، آئی ایٹ فور اور ایف الیون ون شامل ہیں۔ جی سکس ٹو اور جی ٹین فور کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ سنیما اور مزارات بند رہیں گے۔ تجارتی سرگرمیاں اور پارک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔

مارکیٹیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، پھل سبزی اور دودھ دہی کی دکانوں کو استثنیٰ ہوگا۔

پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ ریسٹورنٹس پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سینیما اور مزارات بند رہیں گے۔ پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نجی و سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ پابندیاں انتیس مارچ تک رہیں گی۔

پنجاب میں بھی پندرہ روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ تمام انڈور اجتماعات پر پابندی ہے۔ آوٹ ڈور میں تین سو افراد ، دو گھنٹے سے زیادہ جمع نہیں رہ سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store