چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی گاڑی حادثے کا شکار

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد فائل فوٹو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کےوالد کے جنازے میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق رشکئی کے قریب چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔

چیف جسٹس پاکستان بخیریت واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد عمر خان آفریدی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے تھے، عمرخان آفریدی سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور دیگراہم عہدوں پر رہ چکےہیں۔

install suchtv android app on google app store