مقبوضہ کشمیر میں ’پی آئی اے کے طیارے‘ کی لینڈنگ

مقبوضہ کشمیر میں ’پی آئی اے کے طیارے‘ کی لینڈنگ فائلفوٹو مقبوضہ کشمیر میں ’پی آئی اے کے طیارے‘ کی لینڈنگ

بھارتی معاشرے میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا اس قدر سرائیت کر چکا ہے کہ اگر پاکستان سے کوئی کبوتر بھی اڑتا ہوا سرحد پار کر جائے تو اسے بھی بھارتی میڈیا جاسوس کے طور پر دکھاتا ہے۔

لیکن اس بار کبوتر نہیں بلکہ ایک اڑن کھٹولا بھارتی پولیس اور میڈیا کے لیے خوف کی علامت بن گیا کیونکہ اس پر پی آئی اے لکھا ہوا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ جموں کے ضلع کٹھوا کے ہیرا نگر سیکٹر کے سوترا چک گاؤں میں ایک طیارے کی شکل کا غبارہ گرا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔


جموں کشمیر پولیس کے مطابق اس طیارہ نما غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے اور کئی لوگ اس کا خوب مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

ونود نامی ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ مذاق سے قطع نظر،کیا ہمارے ریڈار نے اس غبارے کو نہیں دیکھا اور اگر دیکھا تو اسے کیوں نہیں مار گرایا، اسے زمین پر اترنے کیوں دیا؟

install suchtv android app on google app store