یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

 یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این اے علی نواز اعوان کی درخواست خارج کی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بطور ایم پی اے نااہل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستگزار سے کہا آپ کا کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے پہلے اسی فورم کو استعمال کریں۔ اس موقع پر یہ رٹ قابل سماعت نہیں ہے۔ غیر ضروری طور پر عدالتوں کو سیاسی معاملات لانا ٹھیک نہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سینٹ انتخابات سے دو روز قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظرعام پر آئی۔ علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے پائے گئے۔

متن میں شامل ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے شفاف الیکشن کرانا اسی کی آئینی زمہ داری ہے۔ علی حیدر گیلانی نے دو مارچ کو پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی ایم این اے سے ملاقات کا اعتراف کیا۔

مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ ہی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کس قانون کے تحت منظور کئے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن لڑنا غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔یوسف رضا گیلانی کے نوٹیفیکیشن کو معطل یا جاری ہونے سے روکا جائے۔

یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے خلاف الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store