سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت، ویڈیو کے بعد واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی

ووٹ فائل فوٹو ووٹ

سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت کے حوالے سے ویڈیو کے بعد اب واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی۔

سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت کے حوالے سے ویڈیو کے بعد واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی، جو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امیدوار عباس آفریدی کے دست راست کی ہے۔

واٹس ایپ چیٹ میں عادل شاہ نامی شخص کو لیگی امیدوارعباس آفریدی کے مبینہ مڈل مین عادل شاہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد السلام آفریدی کو ووٹ فروخت کرنے کی پیش کش کی۔

واٹس ایپ چیٹ میں عادل شاہ نے بتایا کہ ’میرا کمیشن پچاس فیصد ہوگا، کل ہماری ٹیم نے دو اراکین سے سودا فائنل کر کے رقم اُن کے حوالے کردی ہے‘۔

چیٹ میں عادل شاہ نے لکھا کہ ’مجھےاس میں صرف30لاکھ کاحصہ ملےگا، پارٹی آپ کو 10 دے یا 20، اس میں آپ دونوں کی رضامندی ہوگی،کل تک کا ریٹ6 تھا، آج ہم نے2 اراکین سے 8میں بات فائنل کرلی ہے‘۔

واٹس ایپ چیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے عادل شاہ کو جواب دیا کہ ’حالات بہت سخت ہیں کوئی کسی پراعتمادنہیں کر رہا‘۔

اس بات پر لیگی امیدوار کے دستِ راست نے جواب دیا کہ ’آپ کی عزت اور وقار ہمارے لیے قابل قدر ہے‘۔ اس پیغام پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے کہا کہ ’ایسا نہ ہوہم دونوں خراب ہوجائیں‘۔ اس خدشے پر مڈل مین نے یقین دہانی کرائی کہ ’میں آپ کو 100 فیصد گارنٹی دیتا ہوں کہ اسیا نہیں ہوگا’۔

install suchtv android app on google app store