اپوزیشن ممبران پورے کرکے بھی یوسف رضا گیلانی کی سیٹ نہیں جیت سکتی: فواد چوہدری

 فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ممبران پورے کرکے بھی یوسف رضا گیلانی کی سیٹ نہیں جیت سکتی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر پیشی پر کہا جاتا ہے آصف زرداری بہت بیمار ہیں عدالت نہیں آسکتے، یوسف رضا گیلانی کے لیے وہ سندھ سے پنجاب آئے، پیپلزپارٹی سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی سیٹ کیوں چاہتی ہے، ایسا کیا طریقہ اپنایا جائے گا کہ یوسف رضا گیلانی کی سیٹ جیتیں گے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےشروع سےکہاسینیٹ الیکشن اوپن ہوں، پارٹی کوپتہ ہوناچاہیےکون ممبرکس کوووٹ دےرہاہے، شبلی فرازالیکشن لڑرہےہیں بھاری اکثریت سےجیت جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےپرمن وعن عمل کرناچاہیے، الیکشن کمیشن کوکہاہےجوبھی سہولت چاہیے حکومت تیارہے، الیکشن کمیشن کوجیسی بھی ٹیکنالوجی چاہیےفراہم کرسکتےہیں،ہمارےپاس تمام ٹیکنالوجی موجودہےالیکشن کمیشن کودےسکتےہیں، ٹیکنالوجی100فیصدمیسرہے،شفاف الیکشن ضروری ہیں، ہم چاہتےہیں ایسےانتخابات ہوں جن پرکوئی انگلی نہ اٹھائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کیاہواسب نےصورتحال دیکھی ہے، کل ہمارےممبران نےپریس کانفرنس میں کہا3ایم پی ایزکواغواکیاگیا، الیکشن کوشفاف بنانابھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، امیدہےالیکشن کمیشن سندھ میں ہونےوالےواقعات کانوٹس لےگا، امیدہےسندھ میں واقعات پرانکوائری کمیشن تشکیل دیاجائیگا، الیکشن کمیشن کوشفافیت کےلیےتمام تراقدامات اٹھانےچاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےپاس مجموعی طورپر181کےلگ بھگ نمبرہے، ہمیں امیدہےحفیظ شیخ اورفوزیہ صاحبہ الیکشن جیت جائیں گے، ن لیگ کی خاتون امیدوارکاتون لیگ والوں کوہی نہیں پتا، پی پی اورن لیگ کی اس وقت ایک سیاسی نابالغ قیادت ہے یہ سمجھتےہیں فضل الرحمان کےمدرسےکےبچوں پرسیاست کرینگے، اپوزیشن کوپتہ چل گیاہےہم حفیظ شیخ کی نشست جیت جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store