اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینی ہے، فتح ہماری ہوگی: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے میں کہا  ہے کہ اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینی ہے، فتح ہماری ہوگی اور حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔

سینیٹ انتخابات 2021 میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان متحرک ہیں‌، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ، ظہرانے میں سینیٹ کے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ سمیت تمام اتحادی جماعتوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک طرف پورا مافیا کھڑا ہے ، ہم نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں اور لوٹ مار کا بازار ختم کر کے غریب کےحالات بہترکرناچاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی ترجیح عوامی مفاد ہے، ہمارا مشن فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے ۔ اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینی ہے، سینیٹ ہماری آواز ہے، حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے اور فتح ہماری ہوگی، اس بار سینیٹ میں ہماری تعداد زیادہ ہوگی۔

وزیراعظم نے خوشگوار ماحول میں اتحادیوں سے بھی گفتگو کی ، تمام اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور تمام ارکان نے حفیظ شیخ کو ووٹ دینے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئےہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں، اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store