سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی، انتخابی مہم ختم ہوگئی

سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی، انتخابی مہم ختم ہوگئی فائل فوٹو سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی، انتخابی مہم ختم ہوگئی

سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی ہے اور انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی کل بڑے ایوان کے مکینوں کا چناؤ کریں گے۔تمام صوبوں سے 50 فی صد ارکان کا انتخاب ہوگا اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست پر ہوگا۔

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آمنے سامنے ہیں۔ پنجاب میں بلا مقابلہ تمام سینیٹرز منتخب ہوچکے ہیں۔ سندھ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی تگڑا مقابلہ ہوگا۔

سب سے بڑا معرکہ یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ میں ہوگا۔ اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے رابطے عروج پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےسرکاری ذمہ داریاں چھوڑ کر حفیظ شیخ کی انتخانی مہم میں حصہ لیا اور دن بھر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

حفیظ شیخ نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے کیے ہیں۔ جی ڈی اے ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ جی ڈی اے حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور ہر مرحلے پر ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کیلئے پیپلز پارٹی کے ارکان سے میٹنگ کی ہے اور آج پی ڈی ایم جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

install suchtv android app on google app store