پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات باآسانی جیت جائے گی, سینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید فائل فوٹو سینیٹر فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات باآسانی جیت جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پریشانی پی ڈی ایم کو ہے، بلی کو خواب میں چھیچڑے نظر آرہے ہیں، اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لے کر گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ لین دین اور خرید و فروخت کی سیاست کی ہے، یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں، اوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store