سیاست میں آنے کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم

سیاست میں آنے کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم فائل ٖفوٹو سیاست میں آنے کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام مسائل سے نہیں نکلیں تو خوشحالی سے بھی دور رہیں گی۔وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ ہے اور شوکت خانم کینسراسپتال بھی غریبوں کے لیے ہی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن صدر کے ساتھ گزشتہ روز مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ ہم سرمایہ کاری، منافع بخش کاروبار کے ذریعے غربت کم کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان اور سری لنکا دہشت گردی سے بھی متاثر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو بھارتی وزیر اعظم کو تعلقات بحال کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا اور خواہش تھی مودی سے مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر حل طلب معاملات پربات کروں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام مسائل سے نہیں نکلیں گی تو ترقی تو دور خوشحالی سے بھی محروم رہیں گی۔ برصغیر میں تمام تنازعات کو مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کر کے غربت کم کر سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکہ میں کشیدگی دورکرنے میں تعاون فراہم کرنے کا خواہاں ہے اور دنیا کے ہر فورم پر ہمارا مؤقف رہا ہے کہ مسائل کا حل جنگ نہیں مذاکرات میں ہے اور میری خواہش ہے ہم خطے میں امن، سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پاکستان میں سیاحت، تجارت اور دیگر شعبو ں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ سری لنکن ہم منصب کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونو ں ممالک میں کھیل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان اور سری لنکا دونو ں کی عوام کا پسندیدہ کھیل ہے جبکہ پاکستان ہاکی، اسکوائش اور دیگر کھیلوں سے متعلق بھی معاملات دیکھ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store