پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، ایئرچیف مارش مجاہد انور خان فائل فوٹو پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا، ایئرچیف مارش مجاہد انور خان

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارش مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان جلد نیا ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارش مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کی صورت میں دشمن پر حاوی ہونے میں فضائیہ اہم کردار ادا کرتی ہے جبکہ پاکستان کے پاس اپنی اور علاقائی سلامتی لیے ضروری اقدامات اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پاکستان کی سیاسی قیادت کی طرف سے امن کا ایک اشارہ تھا۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے فضائیہ کی جوابی کارروائی اور اس کے مقاصد طے کیے۔

ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ فضائیہ نے وقت، ٹارگٹ، طیارے اور ہتھیاروں کا انتخاب کیا اور آپریشن سوفت ریٹارٹ نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جنگی سازوسامان خریدنے کا جنون خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور اس سال پاکستان نیا ایئرڈیفنس سسٹم حاصل کر لے گا جبکہ پاکستان مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store