کورونا مزید 50 جانیں نگل گیا، پاکستان میں مزید 1 ہزار 196 کیسز رپورٹ

 کورونا مزید 50 جانیں نگل گیا، پاکستان میں مزید 1 ہزار 196 کیسز رپورٹ فائل فوٹو کورونا مزید 50 جانیں نگل گیا، پاکستان میں مزید 1 ہزار 196 کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 50 اموات اور ایک ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 964 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 753، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 891، بلوچستان میں 19 ہزار 4، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 269 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 301، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 50، اسلام آباد میں 494، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 293 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کیلیے امیر ممالک کی حکمت عملی بے نقاب

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store