اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔وزیر اعظم  نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا اور اسمبلی کے جاری اجلاس، آئینی اور قانونی امور سمیت سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا واحد راستہ ہے جبکہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنے والے جمہوریت پر دھبہ ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے حلیم عادل کی گرفتاری پر تشویش سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کیا اور حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے اظہار تشویش کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کو موجودہ تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ پولیس آئی جی سندھ کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

install suchtv android app on google app store