آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورسمیت علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا اور مختلف بین الاقوامی فورمزپر پاکستان کےلیے چین کی حمایت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے میدان میں بھی چین کے تعاون کی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کی کامیابی سے تکمیل دونوں ملکوں کے عوام کے لیے خوشحالی لائےگی۔

install suchtv android app on google app store