ملیر کےعوام نے ضمنی الیکشن میں بتا دیا کہ کٹھ پتلیوں کی حیثیت کیا ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملیر کےعوام نے پورے پاکستان کو بتا دیا کہ کٹھ پتلیوں کی حیثیت کیا ہے۔

ملیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملیر کےعوام نے پورے پاکستان کو بتا دیا ہے کہ ان کٹھ پتلیوں کی کیا حیثیت ہے، یہاں کے عوام نے بنی گالا کے حکمران کی نیندیں حرام کردیں، اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کےامیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن دھاندلی سے کرانا چاہتی ہے، لیکن ہم کسی کو سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، حکمران ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن سے بھی پریشان ہیں، حکومتی ممبر جانتے ہیں کہ یہ حکومت جارہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوریت کسی فرعون کے حکم پرنہیں آئین کے مطابق چلتی ہے، مارچ میں مارچ ہو گا اور اسلام آباد پہنچ کرعوام کا حق چھین کر رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store