سینیٹ ٹکٹ بیچنے پر عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی ہے، مریم اورنگزیب

سینیٹ ٹکٹ بیچنے پر عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی ہے، مریم اورنگزیب فائل فوٹو سینیٹ ٹکٹ بیچنے پر عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ بیچنے پر عمران خان کی اپنی جماعت نے بغاوت کر دی ہے، پارٹی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنےکے لیے کر رہے تھے۔

 انکا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنےکے لیے کر رہے تھے، عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خرید و فروخت کا الزام لگایا اور اپنا ویڈیو اسکینڈل پکڑا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا، چینی، دوائی چوری میں پکڑے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے، دوسروں پر منی لانڈرنگ اور چوری کا الزام لگایا اور عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے عمران صاحب کی چوری ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی، عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اُسی میں خود چور نکلتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store