سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل، تحقیقاتی کمیٹی کا صحافی کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل فائل فوٹو سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل

سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل پر تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کرلیا ۔

سینیٹ الیکشن ویڈیو اسیکنڈل پرتحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری،شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوئے۔

اجلاس میں کمیٹی نے ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ویڈیو سے متعلق ابتدائی معلومات رکھنے والے افراد کو بھی طلب کیا جائے گا ، معلومات رکھنے والےافراد ذاتی طورپریا تحریری طور پر کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس سیکریٹریٹ وزارت انسانی حقوق کے دفتر میں ہوگا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے نے سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی ویڈیو کے معاملے کی تحقیقات 3رکنی کمیٹی بنائی تھی ، ویڈیو میں کون کون ملوث ہے،کمیٹی تحقیقات کرے گی اور ملوث افراد کیخلاف فوجداری کارروائی کے امکانات سمیت کیسز نیب، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن بھجوانے پر بھی تجاویز دے گی۔

واضح رہے سال 2018 سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو نوٹ گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا تھا ، یہ خریدوفروخت 20فروری 2018سے2مارچ کے دوران کی گئی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے تحقیقات کےبعد ووٹ بیچنے والے 20ارکان کوپارٹی سے نکال دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store