پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021 جاری

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون فائل فوٹو پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون جاری ہے، مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالی رہائی، ہیلی کاپٹرز آپریشنز سمیت مختلف ڈرلز کی جارہی ہے۔

ترکی اور پاکستان کی برادرز ایٹ آرمز کی مشقیں جاری ہیں ، اتاترک الیون 2021ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں 3ہفتے جاری رہیں گی۔

مشقوں میں انسداد دہشت گردی ، یرغمالی رہائی،ہیلی کاپٹرز آپریشنزسمیت مختلف ڈرلز کی جارہی ہے جبکہ مشقوں میں سرچ آپریشن، کوارٹر بیٹل، چھاتہ بردار آپریشنز کی مشقیں بھی شامل ہیں۔

خیال رہے گزشتہ سال کورونا کے باوجود11 بین الاقوامی تربیتی مشقیں کی گئیں ، رواں سال 25 انٹرنیشنل تربیتی مشقیں کی جائیں گی۔

یاد رہے دو روز قبل پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی تھی ،

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوزکوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کرانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی۔

install suchtv android app on google app store